Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب، عمرہ زائرین پریشان

عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے
شائع 04 فروری 2025 06:38pm

پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کا حصول ناممکن ہوگیا، جس سے ان کی پریشانی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت ہوگئی، عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی ہونے سے پریشانی بڑھ گئی جبکہ عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کا حصول ناممکن ہوگیا۔

محکمہ صحت کے پاس گردن توڑ بخار کا اسٹاک میسر نہیں ہے، گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے گردن توڑ بخار کی ویکسین کے لیے عمرہ زائرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

پنجاب میں گردن توڑبخارکی ویکسین کی شدیدقلت،عمرہ زائرین پریشان

punjab

vaccine

meningitis vaccine

meningitis