Aaj News

منگل, جون 24, 2025  
27 Dhul-Hijjah 1446  

کراچی میں سردی رخصت، گرمی نے انٹری دے دی

کراچی میں ہواؤں کی سمت بھی تبدیل ہوگئی
شائع 11 فروری 2025 09:27am

کراچی میں سردی رخصت ہوچکی ہے اور گرمی نے انٹری دے دی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن میں یہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہواؤں کی سمت بھی تبدیل ہوگئی ہے، مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ اس وقت شہر میں 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار بھی بہتر ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 54ویں نمبر پر ہے، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 79 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

karachi weather