سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ خود فیلڈنگ کرنے میدان میں آگئے
سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوئیں وہیں کرکٹ میچ میں کچھ غیر معمولی دیکھنے کو ملا جس نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا۔
میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے پاس فیلڈرز کی کمی ہوگئی اور کوئی اچھا فیلڈر دستیاب نہ ہونے کے باعث ٹیم کے فیلڈنگ کوچ وانڈیل گواو کو مختصر وقت کے لیے متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آنا پڑا۔
کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی ایک اور وجہ ایس اے 20 (جنوبی افریقا کرکٹ لیگ) بھی ہے جس کے باعث کئی کھلاڑی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے نہ آسکے۔ جس کی وجہ سے جنوبی افریقا اس سیریز کے لیے صرف 12 رکنی اسکواڈ ہی اپنے ساتھ لایا۔
چیمپئنز ٹرافی: انجری کا شکار بمراہ کی جگہ کونسا بولر لے سکتا ہے؟
جنوبی افریقا کے فیلڈنگ کوچ گواوو کو نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے 37ویں اوور میں میدان میں دیکھا گیا۔ کیمروں نے فوری طور پر پروٹیز فیلڈنگ کوچ پر توجہ مرکوز کرلی تھی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پروٹیز کوچ متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آیا ہو۔ گزشتہ سال اسی طرح کے ایک واقعے میں جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ جے پی ڈومنی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں متبادل فیلڈر کے طور پر سامنے آئے تھے کیونکہ کیونکہ بہت سے کھلاڑی بیمار ہونے کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔