ملزم ارمغان کا اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونیوالے وکیل کو دھمکیاں دینے پر اعتراف جرم

پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا
شائع 13 مارچ 2025 07:20pm

ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وکیل کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وکیل کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اہم پیشرفت، پولیس نے چالان میں بتایا کہ ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کرلیا۔

وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا

پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ ایڈوکیٹ سیف جتوئی ارمغان کے خلاف درج مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوئے، يہ مقدمات ارمغان پر تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے۔

پولیس کے مطابق ارمغان نے اپریل 2024 کو وکیل اور اسکی فیملی کو واٹس آپ پر گندی گالیاں دی، ارمغان نے آرمی کی دھمکی بھی دی اور گھر سے اٹھانے کا بولا تھا، ملزم کے خلاف وکیل نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

ملزم کی عدم گرفتار پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا، 17 فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کے لیے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی ، ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ملزم ارمغان کے خلاف 11 مقدمات کا انکشاف

ملزم ارمغان کے خلاف مجموعی طور پر 11 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان ان میں سے دو مقدمات میں صلح نامے کی بنیاد پر بری ہو چکا ہے۔ 2019 میں ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں کمپرومائز کی بنا پر وہ بری ہو گیا۔ اسی طرح، درخشاں تھانے میں اس پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کے الزامات بھی ہیں۔

اس کے علاوہ گزری تھانے میں گاڑی کی فروخت کے تنازعے پر شہری کو گھر بلا کر تشدد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں عدالت نے ملزم ارمغان کو 15 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

درخشاں تھانے میں اس پر ٹینکر پر فائرنگ اور ٹائر برسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا، جس میں وہ صلح کی بنیاد پر بری ہو چکا ہے۔

بوٹ بیسن میں موبائل فون پر وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے، اور اس کیس میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

درخشاں تھانے میں مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔

اے وی سی سی تھانے میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ اے وی سی سی میں ہی غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات درج ہیں۔

اے این ایف کورٹ میں کوریئر کے ذریعے منشیات منگوانے کی کوشش کے دو مقدمات میں عدالت نے 12 مارچ کو ملزم کو طلب کر رکھا ہے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس ملزم کے دیگر کرمنل ریکارڈز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔