امریکی پروفیسر ارناب گوسوامی کے ٹاک شو سے اٹھ کر چلی گئیں، اہم وجہ بتا دی
معروف امریکی پروفیسر نے ارناب گوسوامی کے ٹاک شو چھوڑ کر جانے کی بڑی وجہ بتا دی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے متنازع بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے مباحثے سے تنگ آکر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شو کے ’’جنگجو اور شور سے بھرے‘‘ ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں۔
کشیدگی بڑھانے والے صحافی اور حکام اچانک خاموش، بھارتیوں کے بڑے سوالات
کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’’جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کے لیے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔‘‘ کرسٹین کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر ہوجاتے ہیں۔
جنگ بندی کے بعد انڈیا میں مودی کے حامی بھگتوں پر بھارتی صارفین بھڑک اٹھے
بھارتی میڈیا چینلز پر شور شرابہ کوئی نئی بات نہیں اور یہ معاملہ اس وقت ہوا جب بھارتی میڈیا میں خاص طور پر ارناب گوسوامی کے شوز میں ہونے والی بحثیں اکثر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔
Comments are closed on this story.