Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

جنگ بندی کے بعد انڈیا میں مودی کے حامی بھگتوں پر بھارتی صارفین بھڑک اٹھے

مودی سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا جانے لگا
اپ ڈیٹ 11 مئ 2025 02:57pm

جنگ بندی کے بعد بھارت میں نریندر مودی کے حامی بھگتوں کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی ڈرون حملوں کے جواب میں پاکستان کی بر وقت کارروائی نے مودی اور اس کے گودی میڈیا کو شرم سے پانی پانی کر دیا جس کے بعد بھارت کی اپنی عوام ان پر سخت برہم ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین بھارت کی ناکامی کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ یہاں تک مودی کو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

وہیں بعض بھارتیوں کو پاکستان توڑنے والی سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی یاد ستا رہی ہے۔ لوگ ان کی تصاویر ایکس پر شئیر کر رہے ہیں۔

پاکستان کے ہاتھوں رسوائی، بھارت کی کرنسی تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار

تاہم بھارتی سیاستدان ششی تھرور سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 1971 اور 2025 کے حالات ایک جیسے نہیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کے دوران ششی تھرور سے کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اندرا گاندھی کی قیادت کو نمایاں کرنے کی مہم سے متعلق سوال کیا گیا۔ جس پر تھرور نے براہِ راست اس مہم پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں کشیدگی قابو سے باہر ہو رہی تھی۔ ہمارے لیے امن ضروری ہے۔ سچ یہ ہے کہ 1971 کے حالات، 2025 کے حالات جیسے نہیں ہیں۔ دونوں میں فرق ہے۔

جنگ بندی کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مودی اور انڈین میڈیا کے مختلف تبصرے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے لے آئے

ایک صارف نے کہا کہ نریندر مودی کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اس نے ہندوستان کو امریکہ کو بیچ دیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔ پتہ نہیں کوئی ان سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگ رہا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ تصویر مجھے ہمیشہ یاد دلائے گی کہ بھارت میں ایک بہت کمزور وزیراعظم ہے! کیا آپ سب متفق ہیں؟

دھورو پیروڈی نامی صارف نے مودی حمایتی میڈیا سے متعلق تبصرہ کیا کہ یہ واقعی شرمناک ہے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پاکستانی میڈیا بھی ہمارا مذاق اڑا رہا ہے۔ گوڈی میڈیا کو شرمندہ ہونا چاہیئے۔

بھارت کا مذاکرات کی شرط تسلیم کرنے کے باوجود چند گھنٹوں میں انکار

اس موقع پر بھارتی کانگریس نے اندرا گاندھی کی تصویر بھی شئیر کی۔

سوشل میڈیا پوسٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں بھارتیوں کو اب اندرا گاندھی کی یاد آرہی ہے۔

اندرا گاندھی نے 1971 میں پاکستان توڑا تھا۔ تاہم اس کے ایک سال بعد شملہ معاہدہ ہو گیا اور بی جے پی کے حامی دعویٰ کرتے تھے کہ اندرا گاندھی نے 71 میں جو کچھ حاصل کیا وہ شملہ معاہدے میں کھو دیا۔

پاکستان سے بری طرح پٹنے کے بعد اب بھارتی کہہ رہے ہیں اندرا گاندھی ہی سچ میں عالمی رہنما تھی مودی کچھ بھی نہیں۔

ایک صارف نے بھارتی وزیر خارجہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ چین پاکستان کی کھل کر حمایت کر رہا ہے۔ ترکی پاکستان کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا ہے۔آئی ایم ایف پاکستان کی کھل کر حمایت کر رہا ہے۔ امریکہ نے بھارت کو کھلے عام جنگ بندی کا حکم دے دیا۔ پھر یہ لیزر آنکھوں والا شخص خارجہ پالیسی کے نام پر کیا کر رہا ہے؟

Congress

Shashi Tharoor

Indian Media Propaganda

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

member of lok sabha