کراچی: منگھو پیر میں ڈنڈوں کے وار سے زخمی شہری دم توڑ گیا

جھگڑا بلڈرز مافیا اور رہائشیوں کے درمیان پیش آیا
اپ ڈیٹ 23 مئ 2025 09:26pm

کراچی کے علاقے منگھو پیر مہران سٹی کے قریب ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہونے والا شہری دوران علاج دم توڑگیا ، جھگڑا بلڈرز مافیا اور رہائشیوں کے درمیان پیش آیا۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر مہران سٹی کے قریب ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہونے والا شہری دوران علاج دم توڑگیا ۔ زخمی ابو طالب کو تشویش ناک حالت میں پہلے عباسی شہید اسپتال پھر جناح اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بلڈر کےدفتر پر حملہ کیا ۔ جاں بحق شخص بلڈر کے دفتر میں ملازم تھا، مشتعل مظاہرین نے ملازمین پرتشدد اوردفتر کو آگ بھی لگائی۔

مظاہرین نے منگھو پیر روڈ پر مظاہرہ اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ۔ واقعے میں زخمی پانچ افراد کا علاج جاری ہے۔

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی

بنوں میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، کمسن بیٹا زخمی

دوسری جانب بہادرآباد پلے گرائونڈ کے قریب پیسوں کے لین دین پر تنازعے پر چاچا یوسف نے فائرنگ کرکے بھتیجے آصف کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔