پاکستان نے چھٹی بار ہانگ کانگ سکسزکا ٹائٹل جیت لیا

کپتان عباس آفریدی کی 11 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز، فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2025 02:31pm

پاکستان نے کویت کو فائنل میں 43 رنز سے شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز 2025 کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں قومی ٹیم نے کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ کپتان عباس آفریدی نے صرف 11 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

AAJ News Whatsapp

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر ایونٹ کی تاریخ میں اپنا لوہا منوا دیا۔ فائنل میں کویت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست: پاکستان نے پہلی بار ہوم ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی 780 85

کپتان عباس آفریدی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 52 رنز بنائے، جن میں 7 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ دیگر بلے بازوں نے بھی تیز رفتار انداز میں رنز جوڑے اور کویت کو ایک بڑا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم نے اچھی شروعات کی مگر پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 92 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ معاذ صداقت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے اس کامیابی کے ساتھ ہانگ کانگ سکسز کا ریکارڈ چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جو کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

encounter

Hong Kong Sixes

final after thrilling

Pakistan reaches