بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکے بنگلا دیش کے ساتھ بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2025 03:32pm

بنگلا دیش میں نرسنگدی شہر کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔


رائٹرز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مشرقی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نرسنگدی، دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 40 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

پولیس کے مطابق زلزلے میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ڈھاکہ اور بھارت کے مشرقی سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

AAJ News Whatsapp


بنگلادیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جن کے اوپر تعمیراتی مواد، اینٹیں اور سیمنٹ کے ٹکڑے گرے جس کی وجہ سے انہیں چوٹیں آئیں۔


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ زلزلے کے اثرات اور ممکنہ خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

earthquake

Bangladesh

Dhaka

Magnitude 5.7

Narsingdi