کراچی: بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، ٹاؤن چیئرمین کے خلاف بینرز آویزاں
کراچی میں بیچ سڑک پر گٹر میں 3 سالہ ابراہیم کے گرکر جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد گلش اقبال میں نئی سیاست کا آغاز ہوگیا، جگہ جگہ علاقہ مکینوں نے ٹاؤن چیئرمین کے خلاف بینرز آویزاں کردیے ہیں۔
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے گٹر میں گرنے سے 3 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد گلشن ٹاؤن کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے۔
علاقہ مکینوں نے گلشن ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد کے خلاف بینرز پر ”تلاشِ گمشدہ“ لکھ کر کھلے مین ہولز پر نصب کردیے ، بینرز میں ”عوام کا پیسہ اوم پر لگاؤ“ کے نعرے درج کرکے انتظامیہ کی ترجیحات پر تنقید کی گئی ہے۔
سانحہ نیپا نے گلشن ٹاؤن میں نگرانی اور ذمہ داری کے نظام کو بے نقاب کر دیا، جماعت اسلامی کی تصویری سرگرمیوں کے باوجود علاقے میں عملی بہتری نظر نہ آئی۔
کھلے گٹر اور سڑکوں کی حالت نے گلشن ٹاؤن کی نگرانی پر سنگین سوال اٹھا دیے۔
نیپا سانحے نے میونسپل مانیٹرنگ کی کمزوریاں عیاں کردیں ، گلشن ٹاؤن میں گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کا مسئلہ انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا فوٹو سرگرمیوں کے مقابلے میں فیلڈ ورک کمزور نظر آرہا ہے اور علاقہ مکینوں نے ڈاکٹر فواد کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گٹر کا ڈھکن نہ لگنے کی وجہ تین سالہ ابراہیم المناک موت کا سانحہ پیش آیا ہے۔










