سال 2025 کی چند بہترین تصاویر

.
شائع 06 دسمبر 2025 11:09am
برطانیہ کے شہر لندن میں یکم مارچ کو او ٹو ارینا میں منعقدہ بریٹ ایوارڈز کے موقع پر ہارس گرل پوز دیتی ہوئی نظر آئی۔

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پورٹریٹ کے ساتھ سابق صدر جو بائیڈن کے پورٹریٹ کی جگہ ایک آٹوپین کی تصویر دکھائی گئی ہے جو بائیڈن کے دستخط کر رہا ہے۔

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر کولاشیکھرپٹنم میں یکم اکتوبر کو کولاسائی دشہرہ فیسٹیول کے دوران دیوی کالی کے لباس میں ملبوس ایک ہندو عقیدت مند اپنی زبان پر جلتا ہوا کفور رکھے ہوئے پرفارم کر رہا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 5 نومبر کو نارتھ بانڈی کے اوپر بیور مون سپرمون طلوع ہوتا ہوا نظر آیا۔

کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 30 مارچ کو کینیڈین موسیقار اور ریپر bbno$ چون ویں سالانہ جونو ایوارڈز میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 5 ستمبر کو منعقدہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 50ویں ایڈیشن کے دوران ایک کبوتر ریڈ کارپٹ پر چلتا ہوا دکھائی دیا۔

اسپین کے گاؤں سان بارٹولومی ڈی پینارز میں ایک آدمی 16 جنوری کو منعقدہ سالانہ ”لومیناریاس“ تہوار کے دوران آگ کے درمیان سے گھوڑے پر سوار ہوکر گزر رہا ہے۔ یہ تہوار سینٹ انتھونی کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہیں جانوروں کا سرپرست مانا جات ہے۔

29 مئی کو امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں ہارورڈ یونیورسٹی کے  374 ویں کمیسمنٹ کے موقع پر پولیس کا کتا ساشا ٹوپی اور گاؤن پہنے ہوئے دکھائی دیا۔

جرمنی کے شہر ایلمن ہورسٹ میں یکم اگست کو سابق سرکس آرٹسٹ کرسٹین کولِس امریکی مگرمچھ مسز مئیر کے ساتھ آؤٹ ڈور پول میں تیراکی کر رہے ہیں۔

جولوئی میں لی گئی اس تصویر میں فرانس کی شدید گرمی کے دوران پیرس میں نوجوانوں کو سینٹ مارٹن نہر میں کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

10 جولائی کو لی گئی اس تصویر میں سان فرمین فیسٹیول کے دوران  اسپین کے شہر پامپلونا میں ایک آدمی آتش بازی سے بھرا بیل کا پتلا لے کر دوڑ رہا ہے

یوکرین کے صوبے ڈونٹسک میں روس کے زیر کنٹرول شہر کیروفسکے (خریستِیوکا) میں 31 اگست کو دو ٹیمیں موٹوبال کھیل رہی ہیں۔ یہ مقابلہ مقامی کھدائی کارکنوں کی کلسومولٹس ڈونباس کوئلے کی کان کے کھلاڑیوں اور روس کے ولادی میر خطے کی نمائندہ ٹیم کے درمیان ہوا، جس کا انعقاد روس-یوکرین فوجی تنازع کے دوران مائنرز ڈے کے موقع پر کیا گیا۔

برطانیہ کے شہر بروک ورتھ کے قریب 26 مئی کو لوگ سالانہ کوپرز ہل چیز رولنگ اور ویک مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

بھارت کے شمالی شہر متھورا کے قریب گاؤں پھالین میں 14 مارچ کو ہندو پجاری سنجو ہولی تہوار کے جشن کے دوران ”ہولیکا دہن“ رسم کے دوران آگ سے کودتے ہوئے دکھائی دیے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں 7 ستمبر کو آئی اے اے آٹو شو کے آغاز سے پہلے لیگو سے بنی ایک لائف سائز میکلارن گاڑی رکھی گئی۔

اسپین کے شہر والنسیا کے قریبی قصبے بونول میں 27 اگست کو سالانہ ’لا ٹوماتینا‘ فوڈ فائیٹ فیسٹیول میں شریک ایک شخص ٹماٹروں کے رس میں لیٹے ہوئے ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔

اٹلی کے شہر میلان میں 26 فروری کو فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزل کی فال/ونٹر 2025/2026 کلیکشن کا لباس پیش کر رہی ہیں۔

ویتنام کے شہر ہنوئی کے باہری گاؤں کوانگ فو کاؤ میں 20 جنوری کو ایک مزدور چینی قمری سال نو کی تقریبات سے پہلے صحن میں دھوپ بتیوں کو خشک کرنے کے لیے ترتیب دے رہا ہے۔

تھائی لینڈ کے صوبہ چنتابوری کے شہر چاو لاؤ بیچ پر 7 جون کو ایک رقاصہ آگ کے ساتھ پرفارم کر رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ نے سال 2025 کی چند بہترین تصاویر جاری کی ہیں جو فیشن، کھیل اور اہم عالمی واقعات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان تصاویر میں نہ صرف لمحات کی خوبصورتی کو قید کیا گیا ہے بلکہ انسانی جذبات اور عالمی تبدیلیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ ہر تصویر ایک کہانی بیان کرتی ہے جو ناظرین کو متاثر اور سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔