بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک

کچن میں سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑکی، پیک سیزن میں ارپورہ کا معروف کلب آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2025 10:59am

بھارت کی ریاست گوا کے علاقے ارپورہ میں نائٹ کلب میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کیے مطابق بھارتی ریاست گوا کے علاقے ارپورہ میں واقع برچ بائے رومیو لین نامی نائٹ کلب میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 25 تک جا پہنچی ہے۔ واقعہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ چند ہی لمحوں میں پوری عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

کیا لاس اینجلس میں آگ پرندے نے لگائی، سوشل میڈیا دعوؤں کی حقیقت!

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ اسے کئی کلومیٹر دور تک سنا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترکیہ کے جنگل میں لگی آگ 10 فائر فائٹرز نگل گئی

ارپورہ شمالی گوا کا وہ معروف علاقہ ہے جو خوبصورت ساحلوں، رنگین اور پرتعیش نائٹ لائف اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کے باعث ہر وقت آباد رہتا ہے۔

جنوبی کوریا: تاریخ کی سب سے بڑی جنگل کی آگ، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

دسمبر کا مہینہ گوا میں پیک سیزن ہوتا ہے، جب دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں، اسی دوران یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود ساونت نے ایکس پر جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس دلخراش سانحے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کلب میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور عمارت کے قوانین پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں، اور ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو سرگرمیاں تاحال جاری ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی سانحے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر بتایا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ ساونت سے بات کر چکے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ مودی کے مطابق وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

nightclub

killed in

India’s Goa

fire in

23 people

At least