اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں، حملے میں 7 فلسطینی شہید
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ہونے والی تازہ اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں میں ایک 70 سالہ خاتون اور ان کا 25 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو طے پانے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 367 تک پہنچ چکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے وقفے وقفے سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا تسلسل ہے۔
’غزہ سے اسرائیلی انخلا کے بعد حماس کے خلاف لڑیں گے‘: مخالف تنظیم کا اعلان
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ آباد کاروں کی ان کارروائیوں سے عام شہریوں کی زندگی مزید خطرات کا شکار ہو رہی ہے۔
فلسطینی حلقوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اسرائیل کو جنگ بندی کے احترام کا پابند بنائے۔












