بلغاریہ میں معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف عوام سڑکوں پر، وزیراعظم مستعفی

موجودہ حالات اور عوامی ردِعمل کے پیش نظر حکومت کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا، روزن ژیلیازکوف
شائع 12 دسمبر 2025 12:00am

بلغاریہ کے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف نے معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے الزامات کے خلاف مسلسل احتجاج اور عدم اعتماد کی تحریک سے قبل اپنے سیاسی اور حکومتی عہدوں سے  استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اور عوامی ردِعمل کے پیش نظر حکومت کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کے وزیراعظم نے ملک بھر میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجات کے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث استعفی دیا۔

عوامی احتجاج اور مظاہرے اس زور پکڑنے لگے تھے جب حکومت نے 2026ء کے بجٹ کی تجاویز پیش کی تھیں جس میں ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی میں ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کا بھی مطالبہ تھا کہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے بجائے کرپشن کم کرے۔ جس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

حکومت مخالفین کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کرکے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس کے بعد ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہاں تک کہ حکومت کو بجٹ تجاویز واپس لینا پڑیں۔

حکومت کے احتجاجات صرف دارالحکومت تک محدود نہیں رہے ہیں بلکہ درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

جس کے بعد سے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم اس سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان ٹیلی وژن خطاب میں کیا۔

بلغاریہ میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران 7 بار الیکشن ہوچکے ہیں اور گزشتہ چند برسوں میں متعدد غیر مستحکم حکومتیں بنتی رہیں اور تحلیل ہوتی رہی ہیں۔

جس کے بعد سے حکومت پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے تاہم اس بار بھی امکان ہے کہ جلد نئے انتخابات ہوں گے جب تک کوئی نئی قائم حکومت تشکیل نہیں پاتی۔

protest

Bulgaria

Zhelyazkov

Zhelyazkov resigns

Bulgarian Prime Minister Zhelyazkov

street protests

Bulgarian government resigns