دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار

پرواز محفوظ طریقے سے لینڈ کر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 12 دسمبر 2025 11:23am
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

ہانک کانگ میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر نہ صرف فلائٹ کریو کو پریشان کردیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے کیتھی پیسفک کی پرواز کے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے 10 دسمبر کو بوسٹن سے ہانگ کانگ جانے کے دوران فلائٹ کے درمیان جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور پرواز محفوظ لینڈ کر گئی۔

ایئر لائن کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر یا عملہ زخمی نہیں ہوا اور پرواز جمعرات کو محفوظ طریقے سے لینڈ کر گئی۔ کیتھی پیسفک نے کہا، ’ہمارے کیبن عملے نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا، دروازے کا معائنہ کیا اور یہ یقینی بنایا کہ دروازہ محفوظ طریقے سے بند ہے، اور واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام اور پولیس کو دی گئی۔‘

ایئر لائن نے مزید کہا کہ ’یہ کیس اب پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کیتھی پیسفک میں، ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہر فیصلے کی رہنمائی کرتی ہے۔‘

ہانگ کانگ پولیس نے تصدیق کی کہ 20 سالہ مرد مسافر جو مین لینڈ چین سے تعلق رکھتا ہے،** کو ایوی ایشن سیکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے شبہ میں جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔

mid flight

open door

trying to

arrested after

Cathay passenger