’میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو‘، یاسر نواز کی فضا علی سے التجا

فضا علی نے ندا یاسر کے بیان پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
شائع 13 دسمبر 2025 01:58pm

مشہور اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے حال ہی میں فضا علی کی جانب سے ندا یاسر کے ایک بیان پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

یہ معاملہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں ڈلیوری رائڈرز کے بارے میں کیے گئے تبصرے کے بعد شروع ہوا تھا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی

یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “برائے مہربانی میری معصوم بیوی کو چھوڑ دیں۔ آپ دن بدن میری بیوی کا ذکر کر کے مشہور ہو رہی ہیں اور کتنی بار آپ اسے تنقید کا نشانہ بنائیں گی؟ وہ ایک غیر ارادی غلطی کر بیٹھی تھیں۔“

انہوں نے مسکراتے ہوئے مزید کہا، “یہ سچ ہے کہ اللہ انسان کو معاف کرتا ہے، لیکن لوگ معاف نہیں کرتے۔ میری بہن، براہ کرم اسے معاف کر دیں اور اس مسئلے کو ختم کردیں۔ آپ پہلے ہی مشہور ہو چکی ہیں اور آگے بڑھیں۔ اپنے فوکس کو کہیں اور لگائیں، مشہور ہونے کے اور بھی بہتر طریقے ہیں۔“

ڈیلیوری رائیڈرز کا ندا یاسر سے معافی کا مطالبہ، معاملہ کیا ہے؟

یاسر نواز کی یہ ویڈیو فضا علی کی اس تنقیدی ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہے، جو انہوں نے ندا یاسر کے بیان کے خلاف شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ ندا یاسر نے ڈلیوری رائڈرز کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے۔

Criticism

fiza ali

Yasir Nawaz

Nida Yasir’s Statement