اسلام آباد: بارہ کہو میں گھر پر فائرنگ، دوخواتین قتل، ایک زخمی
اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو کے محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین قتل اور ایک زخمی ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت اسما بی بی زوجہ عزیز عمر (30 سال)، کوثر عمر (35 سال) اور زخمی خاتون صائمہ بی بی (30 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کو جلد کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
جاں بحق خواتین کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
















