کھجور یا کھجی : صحت کے لیے کیا زیادہ فائدہ مند ہے؟

ان کے اثرات اور خصوصیات میں کچھ فرق ہے۔
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2025 09:49am

کھجور ایک توانائی سے بھرپور اور غذائیت سے لبریز پھل ہے، جو دنیا بھر میں مختلف اقسام میں دستیاب ہے۔ اس کا ذائقہ، رنگ، شکل اور غذائی فوائد مختلف اقسام میں بدلتے ہیں، جیسے کہ سیاہ کھجور ، عجوہ، چھوہارے اور کھجی وغیرہ ۔

کھجور کی افادیت کی وجہ سے یہ سردیوں میں خاص طور پر استعمال کی جاتی ہے، کیونکہ یہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو مختلف وٹامنز اور معدنیات بھی مہیا کرتی ہے۔

اگرچہ کھجور کی تمام اقسام غذائیت سے بھرپور ہیں، لیکن سیاہ کھجور اور کھجی میں کچھ نمایاں فرق پایا جاتا ہے جو ان کے فوائد اور اثرات کو الگ کرتا ہے۔

عام کھجور سیار رنگ کی اور نرم اور میٹھی ہوتی ہیں اور ان میں شکر کی مقدار کم جبکہ فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے، قبض سے نجات دلانے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید ہیں۔

ایسی کھجور میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خون کی کمی (انیمیا) کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ ان کا استعمال تھکاوٹ اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں بھی مددگار ہے، کیونکہ یہ جسم کو دیرپا توانائی فراہم کرتی ہیں۔

اگر آپ کو قبض، جسمانی کمزوری یا خون کی کمی کی شکایت ہے یا ذیابیطس کے مریض ہیں تو یہ کھجور آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔

کھجی کارنگ پیلا ہوتا ہے اور یہ قدرتی طور پر خشک ہوتی ہیں اور ان میں قدرتی شکر اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ فوری توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

کھجی کا استعمال کمزور افراد، بچوں اور وزن بڑھانے کے خواہش مند افراد کے لیے مفید ہے۔ ان میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔

سردیوں میں کھجی کا استعمال سوزش کو کم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد میں راحت پہنچاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی چمک بڑھانے اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

یہ ان افراد کے لیے زیادہ مناسب ہے جو فوری توانائی چاہتے ہیں، وزن بڑھانا چاہتے ہیں، یا ہڈیوں کی مضبوطی اور جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سردیوں میں چائے میں لونگ ڈالنے کی 4 وجوہات

غرض، دونوں قسم کی کھجوریں مخصوص فوائد رکھتی ہیں۔ آپ اپنی صحت کی ضروریات کے مطابق کھجور یا کھجی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کھجوروں کا صحیح استعمال بھی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کھجور کھانا چاہتے ہیں تو انہیں رات بھر دودھ یا پانی میں بھگونا بہترین طریقہ ہے۔ اس سے کھجور نرم ہو جاتی ہے اور جسم میں غذائی اجزاء جلدی جذب ہو پاتے ہیں۔ یہ آسانی سے ہضم بھی ہوجاتی ہے۔ اس طریقے سے کھانے سے جسم کی گرمی بڑھنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

صحت

date

Black or Yellow

More Beneficial