سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
ان کا انتقال 95 سال کی عمر میں ہوا ہے
پنجاب سے سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا انتقال 95 سال کی عمر میں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں منظور احمد وٹو کافی عرصے سے علیل تھے۔
میاں منظور وٹو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔ منظور وٹو 3 مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ میاں منظور وٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے شہر حویلی لکھا سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وٹو کی نمازِ جنازہ کل وساوے والا میں ادا کی جائے گی۔
Died
former chief minister of punjab
mian manzoor watoo
مقبول ترین












