ڈنمارک: جدید فضائی دفاعی نظام کی نمائش
.
ڈنمارک کی فوج نے اسکالسٹرپ ایئر بیس پر جدید فضائی دفاعی نظام کی نمائش کی، جہاں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم (ناسامز) کے لانچر کے قریب تربیتی میزائل بھی رکھا گیا۔ یہ جدید فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی حدود کے تحفظ اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ نمائش کے دوران نظام کی تکنیکی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس نمائش میں فوجی اہلکاروں نے نئے سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی جب کہ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
مقبول ترین




















