تقریباً 2 کروڑ کا بیگ اور 2 لاکھ کی سیفٹی پن: 2025 میں لانچ ہوئے عجیب فیشن
فیشن کی دنیا میں 2025 نے لوگوں کو حیرت و تشویش کا ملا جلا احساس دیا۔ اس سال لگژری برانڈز نے حد سے زیادہ منفرد اور غیر معمولی پراڈکٹس متعارف کروائیں جن کے قیمت کے ٹیگز بھی حیران کن تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگ بحث کرنے پر مجبور ہو گئے کہ آیا لگژری برانڈز کے پاس تخلیقی آئیڈیاز ختم ہو گئے ہیں یا وہ صرف شوقیہ عجیب و غریب چیزیں بیچ کر ہلچل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
چھوٹے مگر مہنگے فیشن آئٹمز نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔ 2025 میں برانڈز نے نہ صرف ڈیزائن کے لحاظ سے بلکہ قیمتوں میں بھی حدیں پار کیں، اور ہر خیال ہی شاندار ثابت نہیں ہوا۔
کوپیرانی کی ایک ٹانگ والی جینز – 440 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار روپے)
مارچ 2025 میں فرانسیسی لگژری برانڈ کوپیرانی نے ایک ایسا فیشن آئٹم پیش کیا جس نے لوگوں کو جھنجھوڑ دیا، ایک ٹانگ والی جینز۔ عام طور پر جینز خریدتے وقت لوگ دیکھتے ہی کہ وہ فٹ ہو، مگر یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ جینز میں ایک ٹانگ کم ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اسے ”سب سے بے وقوف چیز“ قرار دیا۔
لُوئس وُوٹَن کا آٹو بیگ – 39,000 ڈالر ( 1 کروڑ 90 لاکھ روپے)
لُوئس وُوٹَن نے سمر ‘26 کے مردانہ فیشن شو میں ’آٹو بیگ‘ پیش کیا، جو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ بیگ تین پہیوں والے آٹو رکشہ کی شکل میں تھا، لیکن تقریباً 2 کروڑ روپے کا قیمت ٹیگ صارفین کو ہضم نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس قیمت میں ایک سے زیادہ حقیقی آٹو رکشہ خرید کر پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
پراڈا کی کراؤچ سیفٹی پن بروچ – 775 ڈالر (2 لاکھ 16 ہزار روپے)
نومبر 2025 میں لوگ ‘پراڈا’ کی آن لائن کیٹلاگ میں سیفٹی پن دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ آئٹم جلد ہی ہٹا دیا گیا، مگر لوگ پہلے ہی اسے دیکھ چکے تھے۔ ایک صارف نے لکھا، ”دوبارہ امیروں سے پوچھوں گا کہ وہ اپنے پیسے کس کام میں لگا رہے ہیں۔“ سوشل میڈیا پر مذاق کیا گیا کہ بھارتی دادیوں کی بنی ہوئی سیفٹی پن اس سے کہیں بہتر لگتی ہے۔
کِم کارداشیان کی مصنوعی بالوں والی کمفرٹ گارمنٹ – 32 ڈالر (تقریباً 9 ہزار روپے)
جب لوگ انڈر گارمنٹس خریدتے ہیں تو وہ سائز، ڈیزائن، آرام دہ ہونا، مواد اور قیمت دیکھتے ہیں۔ مگر کِم کارداشیان نے اکتوبر 2025 میں اس تصور کو ایک نیا موڑ دیا، جب اس نے ’دی الٹیمیٹ بش‘ نامی مصنوعی بالوں والی انڈر گارمنٹ متعارف کروائی۔ اس میں نہ صرف مصنوعی پبک بال شامل تھے بلکہ یہ 12 مختلف رنگوں میں دستیاب تھی، اور کسٹمر بالوں کے ساخت یعنی سیدھی یا گھنگریالی بھی منتخب کر سکتے تھے۔
موسچینو کا سیاہ داغ والا شرٹ – 755 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 11 ہزار روپے)
مارچ 2025 میں ‘موسچینو’ نے مردانہ فیشن کے لیے ایک شرٹ متعارف کروائی جس کی جیب پر نیلے رنگ کا قلم کا داغ تھا۔ قیمت تھی تقریباً 2 لاکھ 11 ہزار روپے۔ صارفین نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے ساتویں جماعت کے زمانے میں قلم زیادہ اچھے داغ بناتا تھا۔

پراڈا کی کولہاپوری چپلیں – 1,500 ڈالر (4 لاکھ 19 ہزار روپے)
جولائی 2024 میں ‘پراڈا’ نے میلانو کے رن وے پر ماڈلز کو کولہاپوری چپلیں پہنائی، جو 1,500ڈالرز میں بیچی گئیں۔ اس دوران ایشیائی روایات اور کاریگروں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اان چپلوں کی قیمت 1500 ڈالر تھی۔
لووے کی ٹومیٹو کلچ – 3,950 ڈالر (تقریباً 11 لاکھ 4 ہزار روپے)
جون 2025 میں لووے نے ٹومیٹو کلچ پیش کی، جسے ’سب سے زیادہ عجیب آئی ٹی بیگ قرار دیا گیا۔ یہ ہاتھ سے تیار کی گئی تھی اور دھات کے فریم اور ٹماٹر کی شکل کی چھتری نما ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی۔
یہ سال لگژری فیشن کی دنیا میں ایک منفرد یادگار رہا، جہاں عجیب و غریب اور مہنگے آئیڈیاز نے صارفین اور فیشن کے شوقین افراد کو حیران کر دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اب کسی بھی غیر معمولی چیز سے ٹرینڈ شروع کیا جا سکتا ہے، اور برانڈز اپنی قیمت کے حساب سے اسے مارکیٹ میں پیش کرنے سے نہیں ہچکچا رہے۔


















