سابق آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر کوما میں چلے گئے

انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
شائع 31 دسمبر 2025 12:58pm

آسٹریلوی کرکٹ کے دو بار کے ورلڈ کپ فاتح ڈیمین مارٹن کو مینینجائٹس کے باعث برسبین کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

54 سالہ ڈیمین مارٹن آسٹریلیا کے لیے 67 ٹیسٹ میچز اور 208 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور اپنےبیٹنگ انداز کے لیے مشہور ہیں۔

مارٹن 26 دسمبر کو اپنے گھر پر ارام کرتے ہوئے اچانک بیمار ہو گئے تھے۔ انہیں فوراہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو سنجیدہ سمجھ کر انہیں کوما میں رکھا۔

مارٹن کے قریبی دوست اورسابق آسٹریلوی وکٹ کیپر-بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ان کے خاندان کی طرف سے عوام کو بتایا کہ مارٹن ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مینینجائٹس دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی جھلیوں میں شدید سوزش پیدا کرتی ہے اور بروقت علاج نہ ہونے پر یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈیمین مارٹن آسٹریلیا کی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں۔ انہوں نے 1999 اور 2003 کے ورلڈ کپ اور 2006 کے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لیا۔

2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف انہوں نے 88 ناقابل شکست رنز بنائے، حالانکہ ان کی انگلی بھی زخمی تھی۔

سوشل میڈیا پر مداح اور سابق کھلاڑی مارٹن کے لیے دعا کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جلد کوما سے باہر آئیں گے۔

Australian cricketer

Damien Martyn

Coma