سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
سابق پاکستانی کرکٹر اور لیجنڈری لیگ اسپنر مشتاق احمد کی چھوٹی صاحبزادی نوال کی شادی کی تقریب حال ہی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
مشتاق احمد اپنی کرکٹ کیرئیر میں 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے اور بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ کوچ اور تجزیہ کار کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں ان کی خدمات کے علاوہ وہ ٹی وی پروگرامز میں تجزیہ کار کے طور پر بھی معروف ہیں۔

سال 2025 میں مشتاق احمد نے اپنی بڑی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تھی اور اس سال انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی نوال کی شادی بھی پروقار انداز میں منعقد کی۔
نوال نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے نیلے اور سلور رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا، جس کے ساتھ دلکش دوپٹہ بھی زیب تن تھا۔

تقریب میں کرکٹ کی معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں مصباح الحق، ماہین خان، انضمام الحق اور دیگر شامل تھے۔
تصاویر میں شادی کی رنگینی، مہمانوں کی خوشیوں اور دلہن و دولہا کی مسکراہٹیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

تقریب کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں شادی کی روایتی رسومات، محفل کی رونق اور مہمانوں کی مصروفیات دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا اور دلہن کے جوڑے کی تعریف کی۔

















