کراچی: خواتین سمیت 5 افراد کنویں میں گر کر بے ہوش ہوگئے

رسیکیو اداروں کی بروقت کارروائی، تمام افراد کو زندہ نکال لیا
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2026 03:19pm

کورنگی مہران ٹاؤن کےقریب کنویں میں5 افراد گرگئے۔ تاہم بروقت کارروائی سے ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو زندہ حالت میں باہر نکال لیا اور اسپتال منتقل کر دیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی ہزارہ چوک کے قریب مہران ٹاؤن میں واقع ایک کنویں میں پانچ افراد گر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم، ریسکیو وہیکل اور غوطہ خور فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کنویں میں گرنے والے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے کہنا ہے کہ کنویں میں ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ مکمل کیا گیا اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید حقائق تحقیقات کے بعد واضح ہوں گے۔

karachi

police

korangi

incidents