امیتابھ کے نواسے کا بچن فیملی سے تعلق جوڑنے سے انکار

میں سب سے پہلے اپنے والد کا بیٹا ہوں، اگستیا نندا
شائع 06 جنوری 2026 11:54am

ابھرتے ہوئے بولی ووڈ اداکاراگستیا نندا نے اپنے خاندان کی شہرت اور اس کے دباؤ پر کھل کر بات کی۔

اگستیا نندا ایک بڑے فلمی خاندان کا حصہ ہیں۔ وہ بولی وڈ سپر اسٹارامیتابھ بچن کے نواسے اور اداکار ابھیشیک بچن کے بھانجے ہیں۔

اگستیا نندا نے اپنی تازہ ترین فلم ’اکیس‘ کے بعد میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ یہ فلم بایوگرافیکل وار ڈرامہ ہے۔ فلم یکم جنوری 2026 کو بھارتی تھیٹرز میں ریلیز ہوئی ہے۔

IMDb کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جب اگستیا سے پوچھا گیا کہ کیا ”لیجنڈز کے خاندان سے تعلق“ ہونے کی وجہ سے وہ دباؤ محسوس کرتے ہیں تو اس کے جواب میں اگستیا نے کہا، ’میں اس دباؤ کو بالکل بھی نہیں لیتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ میراث میری نہیں ہے۔ میرا خاندانی نام نندا اس لیے ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے والد کا بیٹا ہوں۔ میں اپنی توجہ صرف یہ رکھنے میں لگاتا ہوں کہ میں اپنے والد کو فخر محسوس کرواؤں اور یہی میراث میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میرے خاندان کے دیگر افراد اداکار ہیں۔ میں ان کے کام کی تعریف کرتا ہوں اوراسے پسند کرتا ہوں۔ لیکن میں کبھی بھی وہ نہیں بن سکتا، اس لیے اس پر وقت ضائع کرنا بھی ضروری نہیں۔‘

اگستیا کی ڈیبیو فلم ’اکیس‘ سری رام راغوان کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ فلم میں دھرمیندر، اگستیا نندا، سمار بھاٹیہ اور جیدیب اہلاؤت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Agastya Nanda

Amitabh Bachchan's Grandson

debut with Ikkis