کراچی: ماں اور بچوں کے لرزہ قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے حکم پر بنائی گئی خصوصی ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کریں گے۔
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2026 10:04pm

کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب خشک کنویں سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب کنویں سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر اہم پیشرف سامنے آئی ہے، جہاں ماں اور بچوں کے لرزہ قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے احکامات پر قائم کی گئی ہے، ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کریں گے۔

کراچی: 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، لرزہ خیز انکشافات

حکم نامے کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں ایک ڈی ایس پی، 3 انسپکٹرز اور ایک سب انسپکٹر شامل ہوں گے۔ ٹیم ماں اور تین بچوں کے قتل کے واقعے کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو قتل کے اصل محرکات، واقعے کے پس پردہ حقائق اور ممکنہ وجوہات کا سراغ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ اندوہناک واردات میں ممکنہ طور پر ملوث باقی ماندہ ملزمان کی تلاش بھی ٹیم کی ذمہ داری ہوگی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو حسبِ ضرورت ساؤتھ زون میں تعینات کسی بھی افسر یا اہلکار کی خدمات حاصل کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور مؤثر تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

karachi

Dead Bodies Found

dead bodies recover

Karachi Dead bodies Found

Mai Kalachi

mother and son dead bodies