شمالی وزیرستان میں تاریخی پل دھماکے سے اُڑا دیا گیا، لاکھوں افراد کا زمینی رابطہ معطل

تباہی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں رک گئی ہیں اور مقامی سطح پر سماجی اور روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2026 11:23am

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دریائے کرم پر قائم ایک تاریخی پل کو دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ دہشت گردوں نے پل کے ساتھ نصب کردہ بارودی مواد سے کیا، جس کے نتیجے میں پل کا بڑا حصہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور اس کے بعد ہر قسم کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

پل کی تباہی سے میرعلی اور ميران شاہ سمیت دیگر قریبی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تباہی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں رک گئی ہیں اور مقامی سطح پر سماجی اور روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس دھماکے کے پیچھے کارفرما عناصر کی شناخت اور گرفتاریاں ممکن بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں اور ریسکیو آپریشن بھی جاری ہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

North Waziristan

Mir Ali

Meeran Shah

Kurram River