فرانس کی حکومت تختہ اُلٹنے سے بال بال بچ گئی
تحریک کی منظوری کے لیے درکار 288 ووٹ حاصل نہ ہو سکے، جس کے باعث حکومت برقرار رہی، رپورٹ
فرانس کے وزیرِاعظم سیبسٹین لیکورنو کی حکومت بدھ کو پارلیمان میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی پہلی تحریک سے بال بال بچ گئی۔ یہ تحریک یورپی یونین اور جنوبی امریکا کے مرکوسور بلاک کے درمیان طے پانے والے وسیع تجارتی معاہدے کے خلاف بطور احتجاج پیش کی گئی تھی۔
رائٹرز کے مطابق عدم اعتماد کی یہ تحریک سخت بائیں بازو کی جماعت فرانس ان بوڈ کی جانب سے پیش کی گئی، جس کے حق میں پارلیمان کے 256 ارکان نے ووٹ دیا۔
تاہم تحریک کی منظوری کے لیے درکار 288 ووٹ حاصل نہ ہو سکے، جس کے باعث حکومت برقرار رہی۔
اسی معاملے پر ایک دوسری عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی گئی ہے، جو انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس تحریک پر ووٹنگ جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
survives
Mercosur trade deal
first no confidence vote
French government
مقبول ترین














