ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی، ترجمان وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، کیرولائن لیویٹ
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2026 11:11am

وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق کسی بھی ممکنہ اقدام کو خارج از امکان قرار نہیں دیا اور صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے رکھے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہنے پر تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہیں جبکہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اس تبدیلی میں خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

WHITE HOUSE PRESS SECRETARY

karoline leavitt

U.S. President Donald Trump

us iran sanctions

iran situation