گُل پلازہ ریسکیو آپریشن

۔
شائع 21 جنوری 2026 11:20am

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں تیسرے درجے کی آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم محدود وسائل، بھاری ملبے اور تکنیکی رکاوٹوں کے باعث کام کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔ اب تک اس سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو چکی ہے جبکہ 85 افراد تاحال لاپتا ہیں۔