کیپ یا ٹوپی پر چھوٹا سا بٹن کیوں ہوتا ہے؟

یہ صرف سجاوٹ نہیں، مقصد جان کر آپ کو حیرت ہوگی۔
شائع 13 فروری 2026 11:29am

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٹوپی یا کیپ کے اوپر ایک چھوٹا سا بٹن کیوں ہوتا ہے؟ زیادہ تر لوگ اسے نظرانداز کر دیتے ہیں، لیکن اس کی اپنی ایک دلچسپ کہانی ہے۔

چاہے موسم سردی کا ہو یا گرمی کا، ہر جگہ آپ لوگوں کو ٹوپیاں پہنے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ صرف سورج یا بارش سے بچاؤ کے لیے نہیں، بلکہ ایک فیشن اور اسٹائل کا حصہ بھی بن گئی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ٹوپیوں کے اوپر چھوٹے بٹن کیوں لگائے جاتے ہیں؟ اس کا مقصد جان کر آپ کو حیرت ہوگی۔

جب فیبرک یا کپڑے سے کوئی کیپ تیار کی جاتی ہے، تو مختلف ٹکڑوں کو کاٹ کر اوپر کے حصے پر ملا کر سی لیا جاتا ہے۔ اس جوڑ کو اگر ایسے چھوڑ دیا جائے تو یہ نظر کو اچھا نہیں لگتا۔ اسی لیے اسے چھپانے کے لیے اوپر ایک چھوٹا سا بٹن لگایا جاتا ہے۔

یہ بٹن زیادہ تر بیس بال کیپس میں دیکھا جاتا ہے۔ نہ صرف یہ کپڑے کے جوڑ کو چھپاتا ہے، بلکہ کیپ کی خوبصورتی اور اسٹائل میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

قدیم زمانے میں ٹوپیاں سورج اور بارش سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتی تھیں، لیکن بعد میں یہ سماجی حیثیت اور فیشن کی علامت بن گئیں۔

یونانی دور میں برمڈ ٹوپیاں مقبول تھیں، پھر 18ویں اور 19ویں صدی میں بونٹ اور ٹاپ ہیٹ چلنے لگے۔ 1960 کے بعد، ٹوپیاں روزمرہ کے فیشن کا حصہ بن گئیں۔

آج کل یہ بٹن کیپ کے جمالیاتی حسن کو بڑھانے کے لیے ہوتا ہے۔ یہ عموماً کیپ کے کپڑے سے ڈھکا ہوتا ہے اور پینلز کے جوڑ کو چھپا کر کیپ کو صاف اور خوبصورت دکھاتا ہے۔

کچھ جدید ڈیزائن اس بٹن کو چھوڑ دیتے ہیں، لیکن زیادہ تر کے لیے یہ چھوٹا سا بٹن کیپ کی مکمل شکل اور اسٹائل کو پورا کرتا ہے۔

تو اگلی بار جب آپ یا کوئی دوست کیپ پہنیں تو اس چھوٹے بٹن کو مت بھولیے گا۔ یہ صرف سجاوٹ نہیں بلکہ فن اور تاریخ کی ایک چھوٹی سی جھلک بھی ہے۔