سلمان خان کے والد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل

ڈاکٹرز جلد ہی سلیم خان کی صحت کے بارے میں ایک بلیٹن جاری کریں گے۔
شائع 18 فروری 2026 11:24am

بھارت کے معروف سینئر اسکرین رائٹر اور اسپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو حال ہی میں صحت کے مسائل کے باعث باندرا کے لیلاواتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق برین ہیمرج کے بعد ان کی سرجری ہوئی ہے۔ ان کی حالت اگرچہ نازک ہے، مگر مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اب تک کی موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سلیم خان آئی سی یو میں ہیں۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ سلیم خان کی منگل کوسرجری ہوئی ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ا

سلیم خان کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سلیم خان بلڈ پریشر سے جڑے مسائل کے باعث اسپتال مین داخل تھے، ان کے دماغ میں خون کا لوتھڑا بن گیا ہے جس کی وجہ انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا۔

سلیم خان کی اسپتال منتقلی کی خبر کے بعد ان کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے۔ اداکار سلمان خان اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے پریشان دکھائی دیے، جبکہ ان کے بھائی ارباز خان، بہن ارپیتا خان شرما اور پوتے نروان اور ارہان بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ، اداکار سنجے دت، ذیشان صدیقی اور مشہور شاعر و رائٹر جاوید اختر بھی سلیم خان کی عیادت کے لیے اسپتال آئے۔

سابقہ اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سلیم خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے لکھا، ’سلیم خان کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر دل اداس ہو گیا۔ میرے لیے وہ ایک باپ کی طرح تھے۔ ان کے گھر میں میں ہمیشہ بیٹی کی طرح محسوس کرتی تھی، کھانے پر شامل ہوتی، اور مذہب پر گہری گفتگو میں شریک ہوتی۔ میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘

یاد رہے کہ سلیم خان کو ہندی سینما کے سب سے بااثر اسکرین رائٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر مشہور جوڑی ”سلیم۔جاوید“ کی تشکیل دی اور 1980 کی دہائی میں بولی وڈ کی کئی اہم فلموں جیسے ’شعلے‘، ’دیوار‘، ’زنجیر‘ اورتریشول’ کے اسکرپٹ لکھے، جنہوں نے بھارتی سینما پر گہرا اثر چھوڑا۔