ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر تازہ حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر
کویت میں ایرانی ڈرونز کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے
ایران کی جانب سے کویت ،بحرین ،قطر اور دبئی پر تازہ حملے کیے گئے جس میں کئی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کے مطابق کویت میں امریکی سفارتخانے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا،کچھ دیر پہلے ایران نےکویت پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
کویتی حکام کےمطابق ایرانی ڈرونز کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، ڈرونز کا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرا، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا
اُدھر بحرین میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے، بحرینی حکام کی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
دوسری جانب قطری دارالحکومت دوحہ میں زوردار دھماکے سنے گئے، دوحہ کی فضاؤں میں چھ دھماکے سنائی دیے۔
مقبول ترین












