مشرق وسطیٰ کشیدگی: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انگلینڈ لائنز کے دورے کو منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان یو اے ای میں سیریز کھیلی جارہی تھی تاہم ای سی بی دورہ منسوخ کرکے کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کررہا ہے۔
یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ختم کردیا گیا تھا، وائٹ بال سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے جب کہ بقیہ 3 میچز بھی ختم کردیے گئے۔
انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی اب ختم کردیا گیا ہے، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز دیکھےجائیں گے۔
















