ایران میں شہداء کی تدفین

.
شائع 09 مارچ 2026 03:01pm

حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران مختلف شہروں، خصوصاً تہران میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف تہران میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور ان کی تدفین کا عمل جاری ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوگوار خاندان شہداء کی تدفین کے موقع پر شدتِ غم سے نڈھال نظر آ رہے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے۔ اس جنگ کا آغاز 28 فروری 2026 کو اس وقت ہوا جب امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے مختلف شہروں، خصوصاً دارالحکومت تہران پر بڑے پیمانے پر فضائی اور میزائل حملے شروع کیے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی اپنی فیملی سمیت شہید ہوگئے تھے۔