نہال ہاشمی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، نامزد گورنر سندھ سے ان سے عہدے کا حلف لیں گے
شائع 13 مارچ 2026 12:55am

نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی آج شام چھ بجے گورنر ہاؤس کراچی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، بار کونسل کے عہدیدار اور مسلم لیگ ن کے رہنما سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہوں گے۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ بلاتفریق ہر شخص کی خدمت کریں گے اور اپنی زندگی کی سیاسی جدوجہد کو عوام کی خدمت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے جو بھی کر سکیں گے، کریں گے۔