اداکار علی دیان والجی نے منگنی کرلی

اداکارہ عینا آصف کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔
شائع 13 مارچ 2026 09:15am

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نئےابھرتے ہوئے اداکار علی دیان والجی نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا ہے۔

علی دیان نے انتہائی مختصر عرصے میں شاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اداکارہ عینا آصف کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا۔ دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ ڈرامے میں دونوں کے کردار ناظرین میں خاصے مقبول ہوئے۔

بعد ازاں یہ دونوں اداکار ایک اور ڈرامہ میں بھی اکٹھے دکھائی دیے۔ اس ڈرامے میں علی دیان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے اور وہ مسلسل کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکار کی ذاتی زندگی میں بھی خوشیوں نے دستک دی ہے۔ انہوں نے اپنی قریبی دوست وجیہہ زیدی کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اب آف دی مارکیٹ آفیشل طور پر اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ… جب جان لو تو جان لو“۔



اداکار نے اپنی منگیتر کے ساتھ منگنی کی تقریب کے خوشی کے لمحات شیئر کیے جورکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔

منگنی کی سادہ مگر خوبصورت تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر میں علی دیان والجی اور وجیہہ زیدی کو سادہ اور خوبصورت ملبوسات میں خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کی جانب سے یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

مداحوں اور شوبز شخصیات نے علی دیان والجی اور وجیہہ زیدی کو زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔