ایرانی ساحل بندرعباس پر جنگ کے سائے، معصوم بچی کی جھولا جھولتی ویڈیو وائرل
آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی شہر بندر عباس میں جنگ کے اثرات کے درمیان ایک منفرد منظر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ تصویر میں ایک کمسن بچی ساحل سمندر پر جھولے جھولتی نظر آتی ہے، جبکہ اس کے پیچھے دھوئیں کے بادل واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ دھواں ایک قریبی بحری اڈے پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد اٹھ رہا ہے۔ اگرچہ حملے کی تفصیلات اور نقصان کے بارے میں حکام کی جانب سے مکمل معلومات سامنے نہیں آئیں، تاہم علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین جنگ اور عام زندگی کے تضاد کی علامت قرار دے رہے ہیں، جہاں ایک طرف حملوں اور تباہی کے مناظر ہیں تو دوسری جانب معصوم بچی اپنی دنیا میں مگن دکھائی دیتی ہے۔
یہ منظر اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ کشیدہ حالات کے باوجود عام شہری، خصوصاً بچے، اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
















