کراچی میں بوندا باندی، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

آج شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے: محکمہ موسمیات
شائع 02 اپريل 2026 08:43am

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

گلشنِ معمار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، ملیر اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس کی کیفیت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق کراچی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔