نیو یارک: ایران کی حمایت میں احتجاج اور گرفتاریاں

.
شائع 14 اپريل 2026 10:58am

امریکی شہر نیویارک میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف بڑا احتجاج ہوا جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر شدید نعرے بازی کی اور امریکی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنگی اقدامات کی حمایت فوری طور پر بند کی جائے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا، جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر بھی اٹھاتے رہیں گے۔