ہالی ووڈ فلم دی ایڈیرل ڈائریز کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس:ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی ایڈیرل ڈائریز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات پر مبنی ہے۔سپر فکشن فلم اسپائیڈر مین سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار جیمز فرانکو کی نئی فلم دی ایڈیرل ڈائریز ریلیز کے لیے تیار ہے۔
فلم کی کہانی مشہور و معروف ناول سے لی گئی ہے جس میں ہائی پروفائل مرڈر کی تحقیقات کے دوران اہلکار محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے جس کے بعد اسے تحقیقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیمز فرانکو اپنی سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اداکار کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعزاز بھی حاصل ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ ہیرس،جم پیرک اور ایمبر ہیئرڈ شامل ہیں۔
ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم رواں پندرہ اپریل کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔