فواد خان کرن جوہر کی آئندہ فلم کیلئے کاسٹ کر لیے گئے

شائع 10 اپريل 2016 11:50am

fawad

ممبئی:فواد خان اور انوشکا شرما بالی ووڈ فلم اے دل ہے مشکل میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے۔ایشوریا رائے اور رنبیر کپور بھی فلم کا حصہ ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کو سائن کر لیا۔فواد فلم اے دل ہے مشکل کا مرکزی کردار نبھائیں گے اورانوشکا شرما ان کے مدمقابل ہوں گی۔فواد خان بنیں گے ڈی جے اور انوشکا شرما بنیں گی نواب زادی۔

فلم میں دونوں کا تعلق تو کراچی سے ہو گا مگر ملاقات بیرون ملک ہوگی ،جہاں دونوں ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہو جائیں گے۔

ہیرو ہیروئن ملک واپس آنے کے بعد شادی کرنا چاہتے ہیں مگر روایتی طور پر دونوں خاندانوں کے درمیان طبقاتی فرق کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایشوریا رائے بچن اور رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔