عمران خان کا بہت بڑا مداح ہوں ،شاہ رخ خان
دبئی:بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی دیوانی پوری دنیا ہے ،ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں۔لیکن شاہ رخ کس کے مداح ہیں یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے سوال پوچھنے پر کہ پورا پاکستان ان کا مداح ہے لیکن وہ پاکستان میں کسے پسند کرتے ہیں؟شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے بہت بڑے مداح ہیں ،وہ عمران کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ شاہ رخ کامزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے ہمیشہ پیار ملا ہے خاص کر پاکستانی خواتین انہیں بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم فین رواں ماہ پندرہ اپریل کو مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے آرہی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔