شادی آپ کوایک موذی بیماری سے بچا سکتی ہے

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 09:00am

married
شادی ایک ایسا عمل ہے جس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں لوگ ہمیشہ سے ہی بحث کرتے چلے آئیں ہیں لیکن اس کے باوجود ہر معاشرے میں چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو تقریباً سبھی لوگ شادی کرتے ہیں مگر اب تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی آپ کو سرطان جیسے موذی مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

جرنل کینسر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، سرطان کے مرض میں مبتلا شادی شدہ افراد ،غیر شادی شدہ افراد کی بہ نسبت طویل عمر پاتے ہیں۔ اس میں ان کی پیدائش کی جگہ ،خاندان اور قومیت بھی قابل ذکر ہیں بحرحال اس معاملےمیں اچھی مالی حالت بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

تحقیق کے مطابق امریکہ میں ایسے افراد جو غیر شادی شدہ ہیں ان کی صحت کے بارے جمع کی گئی معلومات اس تحقیق کے لئے اہم ماخذ ہیں، اس بات کا انکشاف پہلے بھی ہو چکا ہے کہ شادی شدہ افراد سرطان میں مبتلا ہونے کے باوجود لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں یا اسی وقت ان کی شادی ہوئی ہو جب ان میں سرطان کی تشخیص کی گئی تو وہ بھی کنوارے لوگوں کے بہ نسبت طویل عمر پاتے ہیں

اس تحقیق میں شامل ایک محقیق ڈاکٹر اسکارلیٹ لن گومیز جن کا تعلق کینسر پریوینشن انسیٹیٹیوٹ کیلیفورنیا سے ہے ان کہنا ہے کہ شادی شدہ مریض کنوارے مریضوں سے کئی طرح سے مختلف ہیں ۔

اس کے علاوہ اور بھی کئی صحت مندانہ اقدامات ہیں جو اس کے ساتھ براہ راست منسلک ہیں جیسے متوازن غذائیں لینا، مثبت سرگرمیوں میں مصروفیت اوراپنا چیک اپ کروانا جیسے سرطان کی تشخیص کے لئے کئے جانے والے ٹیسٹ اور ان کا علاج۔

شادی اور سرطان سے بچاو کے درمیان کیا تعلق ہے اس سلسلے میں جمع کئے گئے حقائق ناکافی ہیں اور ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے, ستائیس فیصد سے زیادہ کنوارے لوگوں میں سرطان سے اموات کی شرح زیادہ ہے ۔

کیلیفورنیا کینسر میں رجسٹر کیے گئے ڈیٹا کے مطابق دوہزار سے دوہزارنو کے درمیان آٹھ لاکھ انفرادی لوگوں میں خطرناک کینسر کی تشخیص کی گئی ہے۔ ہر ایک کے بارے میں مکمل کوائف حاصل کیے گیے کہ وہ مرد ہیں یا عورت، شادی شدہ ہیں یا نہیں عمر کتنی ہے قومیت کیا ہے مالی حالت کیسی ہے کس سال سرطان کی تشخیص کی گئی اور علاج کب شروع کیا گیا اور ان کو فولواپ کے لئے دوہزار بارہ تک بلایا گیا۔

پھر ان دونوں کے درمیان موازنہ کیا گیا کہ اموات کی شرح کس میں زیادہ رہی شادی شدہ افراد میں یا پھر کنوارے افراد میں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں جو بات سامنے آئی اس کے مطابق کنوارے مردوں میں سرطان سے اموات کی شرح ستائیس فیصد زیادہ رہی بہ نسبت شادی شدہ مردوں کے اور اسی طرح کنواری خواتین میں اموات کی شرح انیس فیصد زیادہ رہی بہ نسبت شادی شدہ خواتیں کے۔ چنانچہ یہ بات ایک حد ثابت ہوگئی کے کہ ، سرطان کے مرض میں مبتلا شادی شدہ افراد ،غیر شادی شدہ افراد کی بہ نسبت طویل عمر پاتے ہیں۔