اینی میٹڈفلم ساسیج پارٹی بارہ اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
فائل فوٹولاس اینجلس:اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کے لیے نئی فلم ساسیج پارٹی بارہ اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم ساسیج پارٹی کے نئے ٹریلر کو مداحوں کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم کا نام کھانے کی ڈش ساسیج پر رکھا گیا ہے،جو گوشت سے تیار کی جاتی ہے۔فلم کے نام کی طرح فلم میں کھانے پینے کے شوقین اور سپر مارکیٹ کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی فکشنل سپر اسٹور شاپ ویلز پر مبنی ہے، جہاں ساسیج اپنے دوسرے سامان کے ساتھ پر امن زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ، جن کا مقصد ہوتا ہے کہ کسٹمرز زیادہ سے زیادہ ساسیج خریدیں۔ پھر ایک دن خاتون ساسیج سمیت دیگر سامان کو خرید کر گھر لے جاتی ہے۔ جس پر ساسیج اور اس کے ساتھی بہت خوش ہوتے ہیں۔لیکن کہانی میں مزہ آتا ہے اس وقت جب خاتون ساسیج کے سامنے اس کے ساتھی کو پکا رہی ہوتی جس کے بعد ساسیج کو کھانے کا نمبر آتا ہے۔ یہ خطرناک منظر تمام فکشنل ساسیج کو خوفزدہ کردیتا ہے۔ جس کے بعد ان کا سب سے زیادہ بکنے کا شوق ختم ہوجاتا ہے۔
کھانے پینے کی فکشنل اشیاءکی کہانی پر مبنی فلم ساسیج پارٹی دیکھنے کے لیے بارہ اگست تک انتظار کرنا ہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔