کپڑوں کے رنگوں کا چناﺅ ،کرتا ہے بیان آپ کے مزاج کو

شائع 14 اپريل 2016 07:53am
Choosing-Cloths11111 فائل فوٹو

لوگ رنگوں کا چناﺅ اپنی پسندسے کرتے ہیں۔لیکن بعض لوگ یہ نہیں جانتے کہ جو بھی رنگ آپ اپنے کپڑوں کے لیے منتخب کرتے ہیںجو آپ کے مزاج کو بیا ن کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اچھے اور شوخ رنگ خود بخود آپ کے مزاج کو بہتر بنا دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خواتین اور اکثر مرد حضرات بھی شوخ رنگوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ آپ کے کپڑوں کا رنگ دوسرے لوگوں پر اہم تاثر ڈالتے ہیں ، لہذا رنگوں کا انتخاب ہمیشہ سوچ سمجھ کے کرنا چاہیئے۔

آج ہم آپ کو رنگوں کے بارے میں بتائیں کہ کون سا رنگ دوسروں پر کیا تاثر دیتا ہے اور اپنی شخصیت کے حساب سے کیسے رنگوں کا انتخاب کیا جائے؟ آئیے جانتے ہیں۔۔

٭لال

لال رنگ پہننے والے افراد کافی پر اعتماد ہوتے ہیں۔ لیکن لال رنگ ہر کسی رنگت پر نہیں اچھا نہیں لگتا،لہذا لال رنگ پہننے اور خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ لال رنگ میں آپ کی رنگت پر کیسا لگ رہا ہے؟

لال رنگ کو آپ دوسرے رنگوں سے میچ کرکے بھی پہن سکتے ہیں، مثال کے طور پر لال کو کالے اور سفید کے ساتھ بھی پہنا جا سکتا ہے۔ اس سے لال رنگ کا شوخ پن تھوڑا کم ہوجائے گا۔

٭پیلا

پیلا رنگ بھی لال رنگ کی طرح کم ہی لوگوں پر اچھا لگتا ہے۔لہذا کبھی بھی سادہ پیلا رنگ نہیں پہنیں، اس کے ساتھ دوسرے رنگوں کا انتخاب ضرور کرلیں۔پیلے کے ساتھ نیلا رنگ اچھا لگتا ہے ،اسی طرح جب بھی پیلا رنگ خریدیں اس کے ساتھ دوسرے رنگ بھی ضرور میچ کریں۔

٭ نیلا

نیلا رنگ چونکہ آسمان اور سمندر کا ہوتا ہے لہذا اس رنگ میں خاصی گہرائی ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رنگ سے آپ کا بلڈ پریشر بالکل نارمل رہتا ہے۔ جب آپ نیلا رنگ پہنتے ہیں تو یہ رنگ دوسروں پر بہت اچھا تاثر دیتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس رنگ کو پہننے سے لوگ خود کو بہت آرام دہ بھی محسوس کرتے ہیں۔

٭ ہرا

ہرا رنگ ہر رنگت پر اچھا لگتا ہے۔اگر آپ ہرے رنگ کو دوسرے رنگوں کے بغیر بھی پہنیں گے تو وہ بہت خوبصورت لگے گا۔ہرا رنگ بہت تازہ دم کردینے والا رنگ ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ رنگ آپ دن میں کسی بھی وقت پہن سکتے ہیں۔

٭ وائلیٹ

وائلیٹ رنگ کا تعلق کاسنی رنگ کی فیملی سے ہوتا ہے۔یہ رنگ انسان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نوکری کے لیے انٹرویودینے جائیں تو وائلیٹ رنگ کا انتخاب کریں۔

٭ کالا

کالا وہ واحد رنگ ہے جو ہر ایک شخص پر اچھا لگتا ہے۔کالے رنگ سے آپ کی شخصیت بہت اچھی لگنے لگتی ہے، کالا رنگ زیادہ تر رات کے اوقات میں اچھا لگتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کالے رنگ میں آپ دبلے پتلے بھی نظر آتے ہیں۔کالا رنگ اگر ڈنرز میں پہنا جائے تو زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔

٭ نارنجی

نارنجی رنگ بہار کے موسم میں زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔ نارنجی رنگ کو اگر ہرے رنگ کے ساتھ پہنا جائے تو انتہائی خوبصورت لگتا ہے۔یہ رنگ شوخ ہوتا ہے لہذا دن کے اوقات میں اس کو پہننا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔