پرتیوشا خودکشی پر شاہ رخ کا بیان سامنے آگیا
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی حال ہی میں ہوئی خودکشی نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا ،فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکاروں کو ان کی موت کا گہرا صدمہ پہنچا تھا ،پرتیوشا کی ناگہانی موت کا اثر بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان پر بھی ہوا اور انہوں نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم فین کی تشہیر کے موقعے پر بالیکا ودھو سے شہرت حاصل کرنے والی چوبیس سالہ اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خودکشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کم عمر میں زندگی کا خاتمہ کرنا بالکل ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محنت کرنے کے باوجود اگر آپ کو کامیابی نہیں مل رہی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ہر انسان کی زندگی میں اچھااور برا وقت آتا ہے، آپ کے پاس آج کام نہیں ہے تو کل لازمی ہوگا۔
جب آپ کامیا بی کا سفر شروع کرتے ہیں تو لوگوں کے مثبت اور منفی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،زندگی میں کبھی ایساموڑ بھی آتا ہے جب آپ کے پاس کام کی کمی ہو جاتی ہے ،محنت کرنے کے باوجود وہ سب نہیں ملتا جس کی آپ توقع کرتے ہیں ،اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیں ۔
واضح رہے کہ شاہ رخ کی فلم فین کل ریلیز ہورہی ہے ،فلم میں شاہ رخ ڈبل کردار ادا کر رہے ہیں ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔