یہ وقت میری بہن کیلئے بہت مشکل ہے،کرینہ کپور

شائع 14 اپريل 2016 10:02am

فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کی حال ہی اپنے شوہر سنجے سے ہوئی علیحدگی کی خبر نے پوری فلم انڈسٹری کو گہرے دکھ میں مبتلا کردیا،کرشمہ اور ان کی فیملی کی جانب سے ابھی تک اس حادثے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب کرینہ نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت میری بہن کیلئے بہت مشکل ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بہن کا ساتھ اس وقت دیا جب کوئی اس کے ساتھ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تما م لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ،ساتھ ہی انہوں نے اپنی بہن کے حوالے سے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو نہیں معلوم کرشمہ کی زندگی میں کیا ہورہا ہے اسلئے کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ ان کی گھریلو زندگی کے بارے میں بات کرے۔