شاہ رخ کی فین ریلیز سے پہلے کامیاب
فائل فوٹوممبئی:بولی وڈ پر مسلسل پچیس برسوں سے راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کا جادو آج بھی لوگوں پر بالکل اسی طرح چلتا ہے جس طرح ان کے ابتدائی دنوں میں چلتا تھا،یہ کہنا ہے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار واسوانی کا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واسوانی نے شاہ رخ کی آنے والی فلم فین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے ڈر اور راجو بن گیا جینٹل مین کے شاہ رخ فین کے ذریعے ایک بار پھر لوگوں کو اپنا مداح بنا لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے تمام دوست فین دیکھنے ضرور جائیں گے اور فلم کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل دیکھیں گے اس کے علاوہ فلم کے بزنس پر بھی ہماری نظر رہے گی۔
واسوامی نے فین کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فین اس سال کی سب سے کامیاب فلم ہو گی ،ہم سب کے ساتھ شاہ رخ کو بھی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔