سچن ٹنڈولکر کی زندگی پرمبنی فلم سچن آ بلین ڈریم کا پہلا ٹریلر جاری

شائع 14 اپريل 2016 01:44pm

sachin

ممبئی:بھارتی لیجنڈری بلے بازسچن ٹنڈولکر کی زندگی پرمبنی فلم سچن آ بلین ڈریم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں ماسٹر بلاسٹر خود بطور اداکار ڈیبیو دیں گے۔

کر کٹ کے میدان میں بولرزکے چھکے چھڑانے والے سچن ٹنڈولکر کی زندگی کو شائقین اب فلمی شکل میں بھی دیکھ سکیں گے۔ فلم سچن آ بلین ڈریم کا شارٹ ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کا پہلا ٹریلر سچن ٹنڈولکر نے اپنے فیس بک پیج پرریلیز کیا ،جس میں ٹنڈولکرکی آوازسنائی گئی ہے۔ وہ اپنے والد کی جانب سے کی گئی نصیحتیں بیان کررہے ہیں۔

ایوارڈ یافتہ برطانوی ڈائریکٹر جیمز ایریسکن کی فلم سچن آبلین ڈریم فلم میں ماسٹربلاسٹر سچن ٹنڈولکر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے دی ہے۔